ترکی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان کا بیان

ترکی میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے امارت اسلامی افغانستان کے ترجمان کا بیان

امارت اسلامی افغانستان نے اپنے مستقل اصولی مؤقف کے مطابق، کہ مسائل کا حل سفارت کاری اور مفاہمت کے ذریعے ہے، برادر ممالک ترکی اور قطر کی درخواست اور ثالثی پر پاکستانی فریق کے ساتھ کئی روز تک استنبول میں گفتگو کی، جو آج اختتام پذیر ہوئی۔ امارت اسلامی افغانستان ان مذاکرات کی سہولت کاری اور ثالثی پر ترک جمہوریہ اور ریاست قطر کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے اور درج ذیل نکات قابل ذکر سمجھتی ہے:

الف: امارت اسلامی افغانستان نے ابتدا ہی سے ڈپلومیسی اور مفاہمت پر یقین رکھا ہے۔ لہٰذا ایک جامع اور پیشہ ور ٹیم تشکیل دے کر مخلصانہ اور سنجیدہ انداز میں مذاکرات کا آغاز کیا اور مکمل تعاون اور صبر کے ساتھ اس عمل کو جاری رکھا۔

ب: امارت اسلامی افغانستان دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح پاکستان کے ساتھ بھی مثبت تعلقات چاہتی ہے اور باہمی احترام، داخلی امور میں عدم مداخلت اور کسی کے لیے خطرہ نہ بننے کے اصولوں پر مبنی تعلقات کی پابند ہے۔

ج: استنبول مذاکرات، جو ایک پیچیدہ عمل تھا، اس نتیجے پر مکمل ہوئے کہ دونوں فریق دوبارہ ملاقاتیں کریں گے اور باقی مسائل پر غور و خوض کیا جائے گا۔

ذبیح اللہ مجاہد

ترجمان امارت اسلامی افغانستان

۱۴۴۷/۵/۸ھ ق

۱۴۰۴/۸/۸ھ ش - 2025/10/30م